سندھ کابینہ کے ممکنہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست منظر عام پر آگئی


 کراچی: سندھ کابینہ کے ممکنہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست ’دنیا نیوز‘ کو موصول ہوگئی۔

کابینہ میں عذرا فضل پیچوہو، ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، سعید غنی کے ناموں پر غور، آغا سراج درانی، مکیش کمار کے ناموں پر بھی غور جاری ہے، سید سردار شاہ، جام خان شورو، ضیاالحسن لنجار اور شیراز شوکت کے نام بھی زیر غور ہیں۔

علی حسن زرداری کا نام بھی کابینہ کے لئے زیر غور ہے، ضلع دادو، خیر پور، تھرپارکر، مٹیاری، ملیر کراچی اور لیاری کراچی سے بھی ارکان کابینہ میں شامل کئے جائیں گے، ان اضلاع سے امیدوارں کی تعدد ایک سے زائد ہے، جس کے باعث حتمی ناموں کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، سندھ کابینہ کے ابتدائی مرحلے میں کابینہ مختصر رکھی جا سکتی ہے۔

ابتدائی طور پر صحت، بلدیات، لیبر، آبپاشی اور محکمہ داخلہ کے قلمدان تفویض ہوں گے، قانون، اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ورک اینڈ سروسز، ایجوکیشن، ریونیو سمیت دیگر قلمدان بھی تفویض کئے جائیں گے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post