اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پینٹنگ اور ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی تقریب


 اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے  پینٹنگ اور ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی تقریب 


اسلام آباد: (امجد علی) ڈائریکٹر آف الیکٹرنک میڈیا اینڈ پبلیکیشن کی جانب سے آرگنائز کردہ تقریب میں آج پیننٹنگ اور ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی نمائش ہوئی۔

تقریب میں شاہراہ شاہد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر روز صبح و شام یاد رکھنا چاہئے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں-

 مزید انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی بی جے پی سرکار چاہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثیریت کو اقلیت میں بدل دیا جائے۔

یاد رہے کہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے ہٹانے کے بعد کشمیر میں مسلمانوں پر انڈیا کی حکومت کی طرف سے مظالم بڑھ گئے ہیں۔

شاہرہ شاہد نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اب دنیا کی کوئی طاقت انکو آزادی سے نہیں روک سکتی۔

0/Post a Comment/Comments