کمشنر کا الیکشن سے کوئی سروکار نہیں ہوتا، الزامات کا مقصد ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنا ہے: حنیف عباسی


 پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور  نو منتخب رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کمشنر  راولپنڈی نے کل مجھے مبارکباد دی، کل میری کمشنر سے ملاقات ہوئی جس کی فوٹیج بھی موجود ہے۔

رہنما ن لیگ حنیف عباسی کا کہنا تھا کمشنر کے الزامات کا مقصد راولپنڈی میں ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنا ہے، کسی طور پر ممکن نہیں کہ ہم ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارنے دیں۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کمشنر کسی حلقے کے ریٹرننگ افسر نہیں، ان کا ضمیر اتنی جلدی جاگ گیا اور کیوں جاگ گیا میں تو حیران ہوں، سازش کے تحت چیف جسٹس اور  چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگایا گیا، میری معلومات کے مطابق شاید لیاقت علی چٹھہ کی فیملی میں کچھ مسائل چل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے عدالتوں میں ہوں گے فورمز موجود ہیں، ہمارے پاس سارے فارم 47،45، 48 اور 49 موجود ہیں، یہ بھی پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post