اراکین اسمبلی غربت ، بیروزگاری اور بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دیں: محمود مولوی


 کراچی : سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی محمود مولوی نے کہا ہے کہ نومنتخب اراکین غربت ، بیروزگاری ، اور بنیادی اورقانون سازی کے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین کو حلف برداری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب اراکین اپنے علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دیں، وزیراعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ کا نام اچھی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اپنے تجربے اور صلاحتیوں سے صوبے کے مسائل حل کریں، صوبے کو درپیش مسائل پر باہمی مشاورت اور اتحاد سے حل کیا جائے۔

محمود مولوی کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے اس وقت ملک کے خیرخواہ نہیں، موجودہ صورتحال میں ملک دھرنوں مظاہروں کا متحمل نہیں، تمام سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی کیلئے مل جل کر آگے بڑھیں۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post