قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹر قائم، ترجمان قومی اسمبلی

 




قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹر قائم، ترجمان قومی اسمبلی

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی سہولت کے لیے کمیٹی روم نمبر 2 میں فیسلیٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، 

فیسیلیٹیشن سینئر میں نو منتخب معزز ممبران کی رجسٹریشن کے علاؤہ کارڈز اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے فوٹو بنائے جائیں گے،فیسیلیٹیشن سینٹر 22 فروری سے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس تک صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کیلئے خدمات سر انجام دیتا رہے گا،  

نو منتخب معزز ممبران سے درخواست  ہے کہ وہ رجسٹریشن کے سلسلے میں کسی دشواری سے بچنے کیلئے  22 فروری سے اپنی رجسٹریشن کیلئے تشریف لائیں، نو منتخب معزز ممبران قومی  اسمبلی رجسٹریشن کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post