عورت مارچ رکوانے کیلئے دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر


 لاہور :  لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو رکوانے کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم آج درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست اعظم بٹ نامی شہری نے ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عورت مارچ کے کارڈز اور بینرز اسلامی معاشرے میں قابل قبول نہیں ،عورت مارچ سے ماضی کی طرح امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، اگر کسی کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ آئین میں خواتین کو حقوق دیئے گئے ہیں، خواتین کی فلاح کیلئے بھی کام ہورہا ہے، استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ عورت مارچ کی غیر اخلاقی تشہیر اور عورت مارچ کو روکنے کا حکم دے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post