کے پی اسمبلی کا اجلاس شروع، ہال میں شدید بدنظمی، لوٹے اور گھڑی کی گونج


 پشاور خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی بدنظمی کا شکار ہو گیا، اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید بد نظمی، دھکم پیل کا مظاہرہ کیا۔

کے پی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے دن طلب کیا گیا تھا جو تاحال شروع نہ ہو سکا، اجلاس سے قبل بد نظمی کا مظاہرہ کیا، نامزدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراسمبلی پہنچ گئے۔

اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسمبلی ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث اسمبلی میں داخلے کے دوران ارکانِ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں دھکم پیل ہوئی ہے، ورکرز سپیکر چیمبر اور مہمانوں کی گیلری میں داخل ہو گئے۔

اجلا س سے قبل پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر کیلئے امیدوار بابر سلیم سواتی ، ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا کے لیے چترال سے منتخب ثریا بی بی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

کے پی کے اسمبلی اجلاس میں سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی تمام منتخب ارکان سے حلف لیں گے جبکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں انٹر نیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر اسمبلی ہال میں جوتے اور پانی کی بوتلیں پھینکی گئیں جبکہ مسلم لیگ ن کی رکن صوبیہ خان نے ایوان میں لوٹا اور گھڑی لہرا دیا، صوبیہ خان نے لوٹا وزیر اعلیٰ کی نشست پر رکھ دیا، صوبیہ خان کے گھڑی دکھانے پر ہال میں موجود افراد کی جانب سے مختلف چیزیں پھینکی گئیں۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post