ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدوار ازخود الیکشن کمیشن طلب


 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیتے ہوئے مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 سے آزاد امیدوار نور اسلم آفریدی کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ اسی حلقے سے آزاد امیدوار فواد اللہ خان آفریدی کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 90 سے اے این پی کے امیدوار یعقوب خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ اسی حلقے سے آزاد امیدوار جنید اللہ آفریدی کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی ہٹائے۔
 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post