حکومت میں بیٹھنا ہے یا نہیں ؟ جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج دوبارہ ہو گا


 اسلام آباد: حکومت کا حصہ بننے یا نہ بننے کے متعلق جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمبلیوں میں بیٹھنے یا نہ بیٹھنے سے متعلق فیصلہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جے یو آئی ایف اجلاس میں حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے پر بھی غور کرے گی۔

اجلاس میں صوبائی جماعتیں انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں گی اور موجودہ صورتحال پر غور وخوض کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر فیصلے ہوں گے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post