نگران وفاقی وزیر داخلہ کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

نگران وفاقی وزیر داخلہ کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ



نگران وفاقی وزیر داخلہ کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کے ہمراہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا 
ایف آئی اے دورہ کے موقع پر ڈی جی ایف آئی اے  احمد اسحاق جہانگیر نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا
ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز  آمد پر نگران وزیر داخلہ کو ایف آئی اے کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی 
بعد ازاں وفاقی وزیر نے ایف آئی اے حکام کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت  کی جہاں پر ان کو ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی گئی 
اجلاس میں ایف آئی اے کے تمام ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرلز ، ڈائریکٹرز اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی 
بریفنگ میں وفاقی وزیر کو تمام ونگز کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کی گئی 
نگران وفاقی وزیر نے ونگز کی کارکردگی کوسراہا
ایف آئی اے کا ملکی سلامتی اور سیکیورٹی میں انتہائی اہم لردار ہے، وزیر داخلہ
ایف آئی اے کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے منصوبوں کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے، وزیر داخلہ
 دور حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھ گئی ہے، وزیر داخلہ
انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے ٹیکنالوجی کا موثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر داخلہ
تفتیش کاروں کی استعداد کار کو بڑھانا اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی انتہائی ضروری ہے، وزیر داخلہ 
بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وزیر داخلہ
پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے، وزیر داخلہ

0/Post a Comment/Comments