انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونلزقائم


 کوئٹہ : الیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز قائم کردیے گئے۔

ٹربیونل میں سب سے زیادہ درخواستیں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے 6 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جبکہ 3 قومی اسمبلی کی نشستوں پر اعتراضات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کی مختلف جماعتوں نے 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی اور بےضابطگیوں کے الزامات لگائے ہیں اور مختلف حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں بھی دائر کی جارہی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post