نئی حکومت کی تشکیل سے قبل ہی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری


 اسلام آباد:  ملک میں نئی حکومت کی تشکیل سے قبل ہی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپے 86 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے 82 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 1 روپے 7 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے، برنیٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post