انتخابی سرگرمیاں تیز، ن لیگ آج گوجرانوالہ میں سیاسی میدان لگائے گی


 

گوجرانوالہ:  پاکستان مسلم لیگ ن انتخابی مہم کے سلسلہ میں آج گوجرانوالہ میں پاور شو کرے گی۔

جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے سے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سمیت مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کارکنوں کو دوپہر ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گوجرانوالہ اور وزیر آباد کی 6 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، انتخابی مہم کے سلسلہ میں پارٹی قائدین آج جلسہ سے خطاب کریں گے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post