موبائل سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر


 اسلام آباد:  اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا الیکشن دھاندلی کی ابتدا ہے۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اسی لیے امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ امیدواروں کا ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے، کچھ عرصے سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے، جب کہیں سے اطلاع آئے گی دیر ہو چکی ہو گی۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز کسی صورت منظور نہیں ہیں۔ 

0/Post a Comment/Comments