بلاول نے عارف علوی پر دو مقدمات بنانے کا اعلان کردیا


 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر عارف علوی پر دو مقدمات بنانے کا اعلان کردیا۔

اسلام اباد میں سپریم کورٹ کے سامنے بھٹو ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدارت عارف علوی کے بس کی بات نہیں، جیسے ہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں ری رپلیس ہوں گی تو عارف علوی بھی تبدیل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عارف علوی پر دو مقدمات ہوں گے، ایک مقدمہ اسمبلی توڑنے کا ہوگا اور دوسرا مقدمہ آئین کے مطابق اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا ہوگا۔

یاد رہے کہ صدر عارف علوی نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکاری ہیں اور انہوں نے ایک سمری گشتہ روز مسترد کردی تھی۔ جب کہ 2022 میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post