چکوال : شہری نے بیوی اورچاربچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی


 چکوال :  تھانہ سٹی کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن میں 6 افراد کے قتل کا اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سلیم نامی شخص نے اپنی بیوی،  2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا، بعد ازاں 15 پر کال کرنے کے بعد سلیم نے خود کو بھی گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے جبکہ قتل کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔

0/Post a Comment/Comments