صدر اسمبلی اجلاس نہ بلا کر پی ٹی آئی حلف کی پاسداری کررہے ہیں:شیری رحمان


 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر پی ٹی آئی کےحلف کی پاسداری کررہے ہیں۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چند روز پہلے صدر عارف علوی کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھیجی تھی تاہم صدر نے تاحال سمری پر دستخط نہیں کئے، صدر کی جانب سے اجلاس کو مخصوص نشستوں کے فیصلے سے مشروط کرنا قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی کا دور پہلے ہی تنازعات کا شکار رہا ہے، جانے سے پہلے بھی وہ صدارتی نہیں تحریک انصاف کے حلف کی پاسداری کر رہے ہیں، آئین کے آرٹیکل (2) 91 کے تحت الیکشن کے بعد 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، آئین میں اجلاس کو کسی زیر التواء معاملے سے مشروط نہیں کیا گیا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی نے ہمیشہ آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، ان کو جانے سے پہلے ایسے کسی بھی غیر آئینی اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post