امریکا:بائیڈن پرائمری انتخابات میں کامیاب، اسرائیل-غزہ جنگ پرمخالفت کا سامنا


 واشنگٹن :  امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک صدارتی پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی لیکن نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں غزہ پر اسرائیل کی جنگ کی حمایت پرمخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشی گن (جہاں عرب نژاد امریکیوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے) غزہ میں اسرائیلی جنگ کے حوالے سے پالیسی پر یہاں کے ڈیمو کریٹس اور خصوصا عرب امریکیوں میں خاصی ناراضگی موجود ہے۔

صدر جوبائیڈن جنہیں دوسری بار صدراتی انتخاب میں منظوری لینے کے لیے اگرچہ کسی بڑے مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے مگر مشی گن میں مشکلات کا خطرہ درپیش ہے۔

ایڈیسن ریسرچ کے مطابق ابتدائی گنتی میں بائیڈن کو ڈیموکریٹک ووٹروں میں 79 فیصد حمایت حاصل تھی جبکہ 16 فیصد شہریوں نے کسی کو ووٹ نہیں دیا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post