کراچی : لڑکی کو پھندا لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج


 کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں گھر سے لڑکی کو پھندا لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملنے کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں والد کی مدعیت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ، مدعی مقدمہ کے مطابق 13 سال کی بیٹی گھر پر بہن بھائیوں کے ساتھ تھی، اہلیہ سبزی لے کر آئی تو بیٹی کی لاش لٹکی دیکھی۔مقدمے کے مطابق بیٹی کو زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے، نامعلوم ملزمان نے بچی کے ساتھ زیادتی کی اور جرم چھپانے کی نیت سے اسے قتل کیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، اہلخانہ کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post