پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کے رخ سے آج نقاب ہٹایا جائے گا


 لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی ٹرافی کی رونمائی آج لاہور کے پولو گراؤنڈ میں ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو سیشن بھی ہو گا، ٹرافی کی رونمائی گھوڑوں کے ساتھ منفرد انداز میں کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہو گی جس میں پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کے ساتھ دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔ 

0/Post a Comment/Comments