پی ایس ایل 9: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل


 لاہور:  ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے رنگا رنگ، سنسی خیز اور دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ 2 میں سے ایک میچ جیتی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے بھرپور تیاری کر لی ہے، دونوں ٹیموں کی قیادت آج کا میچ جیتنے کیلئے پر عزم ہے

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post