پی ایس ایل 9: آج قلندرز اور گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا


 لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے چوتھے میچ میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی، قلندرز اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج اپنا دوسرا، دوسرا میچ کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو دھول چٹائی تھی۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post