9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں کل تک توسیع


 لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت میں کل تین فروری تک توسیع کردی۔

پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے کہا کہ تین مقدمات کا چالان ایڈمن کورٹ کو مارک ہو چکا ہے ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے سینئر کونسل سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، عدالت نے کل3  فروری تک سماعت ملتوی کردی ۔
 

0/Post a Comment/Comments