پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا


 کراچی:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 59 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کے بعد سے اب تک 100 انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام 1878 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار 65 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

0/Post a Comment/Comments