این اے 47: ن لیگ کے طارق فضل نے شعیب شاہین کو ہرادیا


 اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ ن کے طارق فضل چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کو شکست دے دی۔دنیا

حلقہ این اے 47 اسلام آباد 2 کے تمام 387 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے طارق فضل چودھری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے 86396 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ 

0/Post a Comment/Comments