محسن نقوی 3سال کیلئے بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب


 لاہور:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلامقابلہ نئے سربراہ منتخب ہو گئے۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تین سال کیلئے تقرری ہوئی ہے، پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کے ممبران نے کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کا انتخاب کیا۔

پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کیلئے بی او جی کے اجلاس کی صدارت کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کی۔

محسن نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد بطور پی سی بی چیئرمین فرائض سنبھالیں گے، چارج سنبھالنے تک شاہ خاور ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہیں گے۔

0/Post a Comment/Comments