کراچی میں 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد سے ہلاک


 کراچی: شہر قائد کراچی میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد سے دونوں دم توڑ گئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی غوث پارک کے قریب 2 مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران قریب موجود لوگوں نے ملزموں کو گھیرے میں لے کر پکڑ لیا۔

شہریوں نے پکڑ کر دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر دم توڑ گئے، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post