شہباز شریف نے این اے 128 لاہور میں ووٹ کاسٹ کردیا


 لاہور:  سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے این اے 128 کے پولنگ سٹیشن نمبر 82 پر اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ ابھی ووٹ ڈالنے آیا ہوں، سکیورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات مناسب ہیں، محنت کریں اور پاکستان کی خدمت کریں، پاکستان کی ترقی کے لیے ووٹ ڈالیں گے تو ملک کی تقدیر بدلے گی۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے نواز شریف کو موقع دیا تو سب مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے، نفرتیں دور کریں گے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ہماری کارکردگی کو سراہا ہے تو اس سے پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ دوبارہ عوام کی خدمت کا موقع دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے، آج پاکستان کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے، اس وقت ملک میں دراڑیں اور تقسیم پڑ گئی ہے اس کو ختم کریں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ ایسی حکومت معرض وجود میں آئے جو پاکستان میں محبت اور خیر سگالی جذبات کے پھول نچھاور کرے، یہ عظیم دھرتی محبت ویگانگت سے ہی سرسبز ہو گی، انشاءاللہ اس دھرتی سے خوشحالی کے شگوفے پھوٹیں گے، انشاءاللہ اس ملک سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہو گا۔

0/Post a Comment/Comments