کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ


 کراچی: کراچی میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جیکب آباد، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، کشمور اور پڈعیدن میں دھند رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں خشک سالی کا سلسلہ برقرار ہے۔

 

0/Post a Comment/Comments