شاہ محمود کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب


 لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی تین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کل تک جواب طلب کر لیا۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹریبونل اور ریٹرننگ افسران نے قانون کے منافی کاغذات مسترد کئے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر بھی الیکشن کمیشن کے وکیل سے جواب طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ صنم جاوید نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے کاغذات مسترد ہوئے، ریٹرنگ افسر اور ٹریبونل نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عدالت ٹریبونل اور ریٹرننگ افسران کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

0/Post a Comment/Comments