عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے بیلٹ پپیرز چھاپنے کی منظوری دے دی


 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پپیرز کی چھپائی کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریباً 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عام انتخابات کے لیے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے وقت پرنٹنگ کارپویشنز کی سکیورٹی سخت رکھی جائے گی۔ 

0/Post a Comment/Comments