عدالت کا تعلیمی اداروں کی چھتوں پر بھی پودے لگانے کاحکم، رپورٹس طلب


 لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سکولوں او ر کالجز کی چھتوں پر بھی پودے اور گارڈن بنائے جائیں، اس حوالے سے عملدرآمد رپورٹس عدالت میں جمع کروائی جائیں، سرکاری وکیل نے بتایا کہ لیسکو اہلکاروں نے درخت کاٹے جس پر پی ایچ اے نے لیسکو کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔

عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 114 یونٹس نے آلودگی پھیلانے کی خلاف ورزی کی، انڈسٹریل یونٹس نے بیان حلفی جمع کرایا، 24 انڈسٹریل یونٹس تاحال سیل ہیں۔

0/Post a Comment/Comments