آزاد امیدواروں کے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کا اقدام چیلنج


 لاہور: عام انتخابات کے سلسلے میں آزاد امیدواروں کے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی پی 171 سے آزاد امیدوار ہونے کی بنیاد پر پوسٹرز اور فلیکسز اتارے جا رہے ہیں، انتظامیہ کے اقدامات کی وجہ سے انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پوسٹرز اور فلیکسز صرف آزاد امیدوار ہونے کی بنیاد پر اتارے جا رہے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ کو پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے سے روکنے کا حکم دے۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post