ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ صائم ایوب کے نام


 لاہور:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں فیلڈرز نے 4 کیچز گرائے لیکن صائم ایوب نے میچ میں 4 کیچز لے کر قومی ٹیم کے لیے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

میچ میں صائم ایوب نے 4 کیچز کیے جو ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں کسی بھی پاکستانی فیلڈر کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے پہلے یاسر شاہ نے 3 کیچز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

ایک میچ میں سب سے زیادہ 5 کیچز کرنے کا عالمی ریکارڈ مالدیپ کے ڈبلیو جے مالنڈا کے پاس ہے۔

0/Post a Comment/Comments