گڈو پاور ہاؤس: بریکر کی مرمت نہ ہو سکی، متبادل ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ


 کشمور:  گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی سے آگ لگنے کے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بریکر کی مرمت نہ ہو سکی جبکہ 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کر گئی ہیں۔

ہائی ٹرانسمشن لائنیں ٹرپ ہونے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی 5 گھنٹے سے معطل ہے اور جب تک دھوپ نہیں نکلتی تب تک بجلی کی بحالی مشکل ہے۔

گڈو تھرمل پاور ہاؤس ذرائع کے مطابق فنی خرابی سے آگ لگنے کے باعث خراب ہونے والے نئے بریکر کو خریدنے میں 15 روز لگ سکتے ہیں

0/Post a Comment/Comments