اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری


 اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔

9 جنوری سے 12 جنوری تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں 7 سنگل بنچ دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے اہم کیسز کی سماعت کیلئے تین دو رکنی بنچ موجود رہیں گے۔

بنچ ون میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں جبکہ بنچ دو میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر سماعت کیسز کی سماعت کریں گے۔

اسی طرح بنچ تین جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا، آئندہ ہفتے کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ 

0/Post a Comment/Comments