پی پی کارکنوں کی ایم کیو ایم کی ریلی پر فائرنگ، ایک کارکن جاں بحق، دوسرا زخمی


 کراچی: شہر قائد کراچی میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر دو ملٹی چوک سے ایم کیو ایم پاکستان کی انتخابی ریلی گزر رہی تھی، اس دوران پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے اچانک فائرنگ شروع کر دی گئی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

ایک نوجوان سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جس کی شناخت فراز کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 10 گاڑیوں کو آگ لگا دی، حالات خراب ہونے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

0/Post a Comment/Comments