فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری بار میسی کے نام


 لندن:  2022 میں قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے کے بعد ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

لندن میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2023 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مینز فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانس کے امباپے، ناروے کے ارلینگ ہالینڈ اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کے مابین سخت مقابلہ تھا تاہم میسی نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

میسی نے رواں سال ایوارڈ کی منعقدہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ اس کے قبل میسی نے مینز فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ 2019 اور 2022 میں بھی جیتا تھا۔

پرتگال کے رونالڈو بھی دو بار فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

تاہم میسی نے اب تیسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کر کے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ سب سے زیادہ بار یہ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے۔

0/Post a Comment/Comments