وزیر اعلیٰ پنجاب نے ای رجسٹری ماڈل سینٹر کا افتتاح کر دیا


 لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ای رجسٹری ماڈل سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ داتا دربار رجسٹریشن آفس کی صورت حال خراب تھی، عوام کو فراڈ سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، رشوت والی تمام شکایات دور ہو جائیں گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں کسی بھی جگہ مینول رجسٹری نہیں ہو رہی، اب تک 2 لاکھ 21 ہزار ای رجسٹریاں ہوچکی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ فی الحال تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی پلان نہیں، سردی کی شدت بڑھ گئی تو پھر دیکھیں گے، مجھے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تنقید کو لے کر بیٹھ جاتا تو کوئی کام نہیں کر سکتا۔

 

0/Post a Comment/Comments