بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چودھری کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جا سکا


 اسلام آباد: سرکاری اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جا سکا۔

پراسیکیوٹر اور فواد چودھری کے وکیل قمر عنایت راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چودھری نیب کی حراست میں ہیں، ان کی دوسرے کیس میں درخواستِ ضمانت کے ساتھ آئندہ سماعت رکھ لیں۔

عدالت نے فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

0/Post a Comment/Comments