پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا


 کراچی :پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا،بورڈ میں الیکشن کے معاملے پر پیش رفت کا امکان ہے ۔

ذکا اشرف ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری پر بھی بات چیت کریں گے اورگورننگ بورڈ کی تشکیل پر بھی پیش رفت ہوگی ۔

اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بحث اورقومی ٹیم کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی پر بھی گفتگو ہو گی۔

0/Post a Comment/Comments