پوری قوم سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتی ہے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی وزیراعظم نے  دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی  درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی 
وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی 
کی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی 
انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتی ہے
دہشت گردوں کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہےگی عوام پولیو ویکسین کے حوالے سے کسی بھی منفی پراپیگنڈے کے دھوکے میں نہ آئیں جامعہ الازہر اور دنیا بھر کے علماءکرام پولیو کے انسداد کے پروگرام کی توثیق کر چکے ہیں 

0/Post a Comment/Comments