خانپور: پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کے گھر پرحملہ، دوبہنیں مبینہ طورپر اغوا


 خانپور: خانپورمہر میں 2 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے گھر پر حملہ کرکے اس کی 2 بہنوں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ نوجوان اور لڑکی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ 

نوجوان کے والد غلام محمد مہر کا کہنا ہے کہ ابڑا برادری کے مسلح افراد نے حملہ کر کے ہماری دو بیٹیوں کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments