سپریم کورٹ نے طاہر صادق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی


 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق نے این اے 49 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

 لاہور ہائیکورٹ طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس کے بعد طاہر صادق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

0/Post a Comment/Comments