قومی ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن، بھرپور ٹریننگ


 لاہور: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں تیاریاں شروع کر دیں۔

اس دوران کپتان شاہین شاہ آفریدی نیٹ پر مکمل فٹ نظر آئے جبکہ نیٹ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 14 جنوری کو سیڈن پارک ہیملٹن، تیسرا 17 جنوری کو یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن، چوتھا 19 جنوری کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ بھی ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔

 

0/Post a Comment/Comments