اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر


 اسلام آباد:  اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف شدید دھند کے باعث اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بحرین، لندن، دمام اور دبئی سے پروازوں کی اسلام آباد آمد میں تاخیر ہوئی ہے۔

اسلام آباد سے استنبول، دمام، بحرین، گلگت اور لندن کی پروازوں کی روانگی بھی تاخیر شکار ہوئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے غیرملکی ایئر لائن کی پرواز لندن، متحدہ عرب امارات کی پرواز دبئی روانگی کی منتظر ہے جبکہ دھند کے باعث اسلام آباد سے گلگت اور بحرین کی پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں۔

0/Post a Comment/Comments