دوحہ میں معاون خصوصی جواد سہراب ملک کی قطر کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور شیخ عبدالعزیز بن فیصل سے ایک اہم ملاقات


 وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل


٭ دوحہ میں معاون خصوصی جواد  سہراب ملک کی قطر کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور شیخ عبدالعزیز بن فیصلالثانی سے ایک اہم ملاقات ہوٸی 

دونوں رہنماؤں نے سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور اقتصادی ترقی پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران، معاون خصوصی نے قطر کے وزیر مملکت داخلہ کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ورلڈ کپ 2022 کی مثالی نوعیت اور اس کے اعلیٰ معیارات پر زور دیا،

معاون خصوصی نے قطر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے اہم کردار پر روشنی ڈالی معاون خصوصی کی قطر کی اقتصادی جدید کاری میں مدد کے لیے انتہائی ہنر مند اور پیشہ ور افرادی قوت کی فراہمی جاری رکھنے کا عزم کیا گیا  معاون خصوصی کی قطر میں پاکستانی کارکنوں کی مسلسل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ابتدائی مرحلے میں پاکستان بھر میں بالخصوص پشاور اور لاہور میں اضافی قطر ویزا سینٹرز (QVCs) کے قیام کی تجویز دی معاون خصوصی کی غزہ تنازعے کے لیے قطر کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کی تعریف کی جواد سہراب ملک نے قطر کے وزیر مملکت داخلہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی  پاکستانیوں اور قطریوں کی مشترکہ اقدار پر زور دیتے ہوئے قطر کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے نمایاں کردار کا اعتراف کیا۔ قطر کے وزیر مملکت برائے داخلہ

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور دفاعی تعاون میں دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا۔مزید برآں، باہمی دلچسپی کے موضوعات اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان کی حمایت اور ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ملاقات کے دوران معاون خصوصی کے ساتھ قطر میں پاکستان کے سفیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بھی موجود تھے ۔۔

0/Post a Comment/Comments