پاک کیویز ٹاکرے: سٹیڈیم آنے والے شائقین کو نئی تنبیہ


 ڈنیڈن: نیوزی لینڈ کرکٹ نے شاہینوں اور کیویز کے درمیان ہونے والے میچز سٹیڈیم میں دیکھنے آنے والے شائقین کو نئی تنبیہ جاری کر دی۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن نے ڈنیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 16 چھکے مارے، اس لیے فینز کو چوکس رہنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سٹیڈیم میں میچز دیکھنے والے گیند پر دھیان رکھیں تاکہ گیند کہیں آپ کو ہی نہ لگ جائے۔

اس سیریز سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جس کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں، چوتھے میچ کی آخری ساڑھے 8 ہزار ٹکٹ آج صبح فروخت ہوئیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو اس 5 میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post