سرداراختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی


 اسلام آباد: سپریم کورٹ سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ یاسراحمد نے اخترمینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کی، ریٹرننگ افسر نے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے، الیکشن ٹریبونل نے آر او کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا، اخترمینگل 8 فروری کے عام انتخابات میں امیدوار ہیں، سپریم کورٹ انتخابی معاملے کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ اخترمینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کرتی ہے۔ 

0/Post a Comment/Comments