غزہ : خان یونس میں اسرائیلی فوج کا اقوام متحدہ کے سینٹر پر حملہ


 غزہ :  اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شہر خان یونس میں عالمی ادارے اقوام متحدہ کے ٹریننگ سینٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ’بھاری جانی نقصان‘ کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ٹریننگ سینٹر میں جنگ سے دربدر ہونے والے ہزاروں افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

غزہ میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ خان یونس میں حملے بڑھ رہے ہیں، یو این آر ڈبلیو اے کے ہزاروں افراد پر محیط پناہ گزین کیمپ پر حملہ ہوا جس سے عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا، سینٹر تک باحفاظت رسائی دو دنوں سے ممنوع ہے، لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینٹر میں 800 افراد پناہ گزیں ہیں، 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 75 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، اقوام متحدہ کے سینئر اہلکار کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

0/Post a Comment/Comments